پنجگور میں 49ہزار بچوں کو خسرے کے قطرے پھیلائے گئے ہیں ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:09

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پنجگور ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان نے کہاہے پنجگور میں 49ہزار بچوں کو خسرے کے قطرے پھیلائے گئے ہیں محکمہ صحت کی اور انکی ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے شکر ہے کہ پنجگور میں خسرے کی کوئی کیس شک شوبہ نظر نہیں آیا ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور آباد ی کے حوالے سے بلوچستان کا تیسرے نمبر پر آباد ی والا ضلع ہے مختلف قوموں پر مشتمل ضلع ہے باڈر پر ایران واقع ہے چنانچہ پنجگور کارباری حوالے سے ایران کراچی ،کوئٹہ ،اور دیگر علاقوں کیلئے ایک چوک کی مانند ہے لیکن اتنی بڑی آبادی آمد ورقت کے باوجود بھی محکمہ صحت کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پورے ڈسٹرکٹ میں خسرے کی کوئی کیس ریکاڑ نہیں ہوا یہ کریڈیٹ یہان کے باشعور عوام کی ہے جو محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں انہوں نے کہاہے میزل ویکسینیشن ابھی تک جاری ہے اور 25اپریل تک جاری رہے گا کسی شخص کو کوئی شکایت ہے تو وہ محکمہ کو آگاہ کرین انہوں نے کہاہے میزل پروگرام کے تحت چھ ماہ کے بچے سے لیکر دس سال تک کے بچوں کو قطرے پھیلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :