حکومت یمن کے بحران پر مصلحت نہیں مصالحت کا راستہ اختیار کرے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

امت مسلمہ کی ذمہ داری ریاض نہیں ریاض الجنہ کا دفاع ہے،اسلام میں بادشاہت کی کو ئی گنجائش نہیں ‘صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت یمن کے بحران پر مصلحت نہیں مصالحت کا راستہ اختیار کرے،امت مسلمہ کی ذمہ داری ریاض نہیں ریاض الجنہ کا دفاع ہے،اسلام میں بادشاہت کی کو ئی گنجائش نہیں ۔عالمی امن کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔

پاکستان کا انتظامی و سیاسی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔استحصالی اور عوام دشمن نظام کی رخصتی قریب ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مشرق وسطی کو تیسری عالمگیر جنگ کا میدان بنانا چاہتا ہے۔آرمی چیف نے بھارت کو بلوچستان میں مداخلت بند کرنے کی وارننگ دیکر قوم کے دل جیت لئے ہیں۔فوجی عدالتوں کو ختم کیا گیا تو قیام امن خواب بن جائیگا۔دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :