صاحبزادہ حامد رضاکی پیر پگاڑا سے تفصیلی ملاقات ٗملکی صورتحال اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے انکی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور صوفی ازم کے فروغ کیلئے باہمی تعاون پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر پگاڑا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے استحکام پاکستان کیلئے اور قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔محب وطن قوتوں کو متحد ہو نا چاہیئے تاکہ ملک دشمنوں کی سازش ناکام بنائی جاسکے۔ات موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے۔سنی اتحاد کونسل ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ مل جل کر پاکستان کو بحران اور قوم کو مایوسی سے نکالا جا سکے۔