گستاخ خاکوں کی نمائش امن تباہ کرنیکی سازش ہے ‘ علامہ ممتاز اعوان

مسلم امہ و مہذب دنیا 3مئی کو امریکہ میں گستاخانہ نمائش بند کرانے کیلئے کردار اداکریں

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر راہنماپیر سلمان منیر، مولانا الطاف الرحمن ،پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری ،مفتی سید عاشق حسین ،مولانا محمد نعیم بادشاہ ،قاری محمد حنیف حقانی ،مولانا محمد اسلم ندیم ،ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال،حافظ غلام حسین کلیالوی،مولانا حسین احمد اعوان،حافظ شعیب الرحمن ،ڈاکٹر شاہد نصیر اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے ایک امریکن نجی کمپنی کا 3مئی کو امریکہ میں (نعوذبا اﷲ) انبیاء کرامؑ کے خاکوں کی نمائش لگانے کے اعلان پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ گستاخانہ نمائش عالمی امن تباہ کرنیکی گہری سازش ہے مسلم امہ اور مہذب دنیا اس شیطانی نمائش کو بند کرانے کیلئے اپنا مؤثر و بھرپور کردار اداکریں ورنہ یہودو ہنود اور امن و انسانیت کے دشمن شیطان کے پیروکار دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دینگے جو انکا مکروہ ناپاک ایجنڈا ہے انبیاء کرام کی (نعوذ باﷲ) توہین دنیا ئے امن کیلئے سوالیہ نشان ہوگی ۔

(جاری ہے)

تقدس انبیاء کرامؑ کی پامالی پوری دنیا کو جہنم کدہ بنادیگی کیونکہ انبیاء ؑ کی عزت و ناموس محفوظ نہیں تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں۔

متعلقہ عنوان :