Live Updates

این اے 246 کا ضمنی الیکشن پورے پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 19:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کیلئے این اے 246 کا ضمنی الیکشن تاریخی ہے اور پورے پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک نشست ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم این اے 246 کا ضمنی الیکشن پورے پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے لوگ محدود ہوکر رہ گئے ہیں، وہ انہیں ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کراچی سے خوف کی فضاء کا خاتمہ کرے گی۔عمران خان نے رینجرز سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو آزادی سے ووٹ ڈالنے دیا جائے انہیں ڈرایا دھمکایا نہ جائے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ عمران اسماعیل کو خوف کی فضاء میں اور ان پر متعدد حملوں کے باوجود ڈٹ کے کھڑے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات