’’وزیراعلیٰ شہبازشریف چین میں ’’مین آف ایکشن‘‘ کے طورپر جانے جاتے ہیں‘‘

چینی شہر چنگ ڈو کے مئیر کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں انکشاف

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:47

’’وزیراعلیٰ شہبازشریف چین میں ’’مین آف ایکشن‘‘ کے طورپر جانے جاتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ’’ چین میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ’’ مین آف ایکشن‘‘کے طورپر مشہورہیں اورچین کے لوگ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ان غیر معمولی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں جن کی بدولت وہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کراتے ہیں‘‘۔اس امر کا انکشاف یہاں چین کے شہر چنگ ڈو کے مئیر ٹانگ لیانگ ژی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چینی شہر چنگ ڈو کے میئرنے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے حوالے سے خداداد صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ امرخوش آئندہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی قیادت آپ جیسے محنتی اورمستعد شخصیت کے پاس ہے اورآپ نے صوبہ پنجاب کی مثالی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں اور لاہور شہر کی خوبصورتی اور ترقی کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوا ہوں۔ مئیر چنگ ڈو نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چنگ ڈو کے دورے کی دعوت بھی دی ۔