جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت و تحفظ حرمین شریفین و مدارس دینیہ ریلی کی مکمل حمادت کا اعلان

کوئی بھی غیرت مند مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین اور حرمین شریفین کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں کرسکتا ٗعلامہ راشد محمود سومرو /قاری محمدعثمان

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جامعۃ الرشید کے رئیس مفتی عبدالرحیم ،مفتی محمد ، جامعہ بنوریہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ، جامعہ فاروقیہ کے مولانا عبید اﷲ خالد، مولانا خلیل احمد، مولانا محمد انور ، جامعہ حماد یہ کے مولانا عبدالواحد، مولانا قاسم عبداﷲ ، جامعہ عمر کے مولانا عبدالرحمن سندھی ، اور دیگر اکابر علماء کرام نے یکم مئی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت و تحفظ حرمین شریفین و مدارس دینیہ ریلی کی مکمل حمادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں۔

مغربی دنیا آزادی ٔ صحافت کے نام پر توہین رسالت کی مرتکب ہورہی ہے جو کہ کسی بھی مسلمان کیلے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے وفد نے جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمدعثمان، مولانا عبدالکریم عابد ، محمد اسلم غوری ، مولنا محمد غیاث اور دیگر شامل تھے۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم عمومی مولانا راشد محمود سومرو نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غیرت مند مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین اور حرمین شریفین کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں کرسکتا ۔ لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ مغرب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کی پرواہ کئے بغیر توہین رسالت کا ارتکاب کر رہا ہے۔جبکہ مسلم حکمران محض رسمی احتجاج کو کافی سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کے لئے جو قوتیں سرگرم عمل ہیں ان کی مکمل سرپرستی کی جارہی ہے۔ جبکہ دین اور مشرقی اقدار کے علمبرداردینی اداروں کے کردار کو غیر مؤثر بنانے کے لئے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے سکھر حیدر آباد کے بعد اب یکم مئی کو سہراب گوٹھ تا وزیر اعلیٰ ہاؤس تحفظ ناموس رسالت و تحفظ حرمین شریفین و دینی مدارس ریلی نکالی جا رہی ہے جمعیت علماء اسلام کے وفد نے علماء کرام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔

اور تعاون کی اپیل کی ۔ جس پرعلماء کرام نے جے یو آئی کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ علماء کرام نے ارباب مدارس اور عامۃ الناس سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔علاوہ ازیں جمعیت علامء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے دورہ ٔ ضلع غربی کے موقع پر گڈاپ ،سائٹ ، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مغربی تہذیب کے علمبرداروں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا۔ دینی مدارس کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔یہ ادارے قائم رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :