کے ڈی اے آفیسرز کلب اسپورٹس فیسٹیول 2015 کے بی سی اے کی فتح،جبکہ کیرم کے مقابلوں میں ایاز منشی اور تنظیم احمد کامیاب رہے

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) کے ڈی اے آفیسرز کلب اسپورٹس فیسٹیول 2015 کے کرکٹ کے ایک میچ میں کے بی سی اے نے ورکس اینڈ سروسز کو 8 وکٹوں سے ہر ا دیا، ورکس اینڈ سروسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ایس ایم راشد 19 ،محب اﷲ جعفری 18 اور ندیم انور نے 13 رنز اسکور کئے،کے بی سی اے کی جانب سے زاہد علی نے 3 ،انور حسین اور شہاب الدّین نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کے بی سی اے نے مطلوبہ اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 8 اوورز میں پورا کر لیا، زاہد علی نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 جبکہ اعجاز احمد نے 20 رنز اسکور کئے، ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے ایاز منشی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے کیرم کے مقابلوں میں ایاز منشی نے عمران اعجاز کو 29-1 سے جبکہ تنظیم احمد نے اظہر عابدی کو 29-12 سے ہرا کر اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔