عمران اسماعیل کی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات، انتخابی عمل کے دوران مختلف شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے ہفتہ کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عمران اسماعیل نے این اے 246 میں انتخابی عمل کے دوران مختلف شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکرٹری الیکشن سے ملاقات میں اپنے تحٖظات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگ عوام سے شناختی کارڈ اکھٹے کر رہے ہیں ۔ کراچی پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز نہ چھپوائے جائیں ۔ کراچی پرنٹنگ پریس میں ایم کیو ایم کے لوگ کام کرتے ہیں ۔ کراچی پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چوری ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے معذرت کر لی ہے ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی رینجرز کی موجودگی میں کرائی جائے اور انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :