مظفر گڑھ میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، مقامی افرادنے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:27

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) مظفر گڑھ تھانہ شاہ جمال کی حدود میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ متاثرہ خاتون کو مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مابق ہفتہ کے روز مظفر گڑھ نواحی گاؤں میں شوہر نے معمولی تنازعہ پر طیش میں آکر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ہے متاثرہ خاتون کو اہل محلہ نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی زیادہ دیر آگ لگنے سے خاتون کا تقریباً نوے فیصد جسم کا حصہ مکمل جھلس گیا پولیس حکام کے مطابق فوری اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔