پاکستان رواں سال سری لنکا کو چھ ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے حالیہ تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان سری لنکا رواں سال چھ ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ موجود ہے جس کے تحت دونوں ممالک ٹیکسوں میں رعایت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان باسمتی چاول اعلیٰ کوالٹی اور معیاری ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مانگ ہے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے وزارت تجارت کے درمیان قریبی رابطہ ہے رواں ماہ سری لنکا کے صدر کے دروہ پاکستان کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :