تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے ،زبیر خان

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:19

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو بنیادی اور معیاری سہولیات فراہم کریں اور محکمہ تعلیم چارسدہ اس سلسلے میں اپنے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مقصدکے حصول کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار اے ڈی ای او پلاننگ محکمہ تعلیم چارسدہ زبیر خان گورنمنٹ پر ائمری سکول نمبر 2رجڑ گھڑی کاکا خیل میں اضافی کلاس رو م کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق سرکاری سکولوں کے معیار کو اعلیٰ مقام تک پہنچانا مشن ہے اور اس سلسلے میں ڈی ای او چارسدہ سراج محمد سمیت تمام عملہ اور اساتذہ کرام اپنی بھرپورکوششیں کررہے ہیں اور ان شا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب سرکاری سکولوں کا معیار نجی سکولوں سے ہر میدان میں بہتر ہوگا یاد رہے کہ مذکورہ اضافی کلاس روم کیلئے اے ڈی ای او زبیر خان کی آنتھک کوششوں سے آٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی اور یہ ماڈل کلاس روم ایک ماہ کے اندر اندر مکمل ہوکر فعال ہوجائیگا جس سے کم از کم پچاس طلباء کو تعلیم حاصل کرنی کی سہولت ہو گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر زبیر خان نے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2رجڑ گھڑی کاکاخیل کی اساتذہ کی آنتھک کوششوں ،محنت اور ڈسپلن کو ضلع بھر کی سرکاری پرائمری سکولوں کیلئے ایک نمونہ قرار دیا اور کہاکہ تمام اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی کو ایک مقدس فرض سمجھ کر اسی طرح کرتے رہیں اس موقع پر سید شاہ رضاہ شاہ ،محمد آمین ،قیصر علی شاہ ،اقتباس شاہ اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے تقریب کے موقع مہمان خصوصی کو سکول کے چاق وچوبند بچوں نے سلامی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :