چینی صدر کے دورے کے موقع پر قوم کو بتایا جا ئے کہ گوادر کاشغر روٹ تبد یل کیا جا رہا ہے یا نہیں،رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان خان ترکئی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے موقع پر قوم کو بتایا جا ئے کہ گوادر کاشغر روٹ تبد یل کیا جا رہا ہے یا نہیں ایک بیان میں ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ تبد یل کرنا پختونوں کے ساتھ زیادتی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیا کہ روٹ کی تعمیر کا کام خیبر پختونخوا سے شروع کیا جا ئے کیونکہ اس وقت خیبر پختونخوا کے عوام کو یک ایسے منصوبے کی ضرورت ہے جو عوام کے معاشی حالات بد ل دے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کو بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑ ا ہے جب کہ عوام میں بھی معاشی حا لات ٹھیک نہ ہو نے کی وجہ سے احساس کمتری بڑھ رہی ہے اس لیے وزیر اعظم پاکستان چینی صدر کے ہو تے ہو ئے روٹ کی تبد یلی کے متعلق علظ فہمیاں دور کر یں تاکہ پختون قوم کی رہنمائی ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ ہمارے ملک میں بڑے منصو بوں کا متنازہ بنا دیا جا تا ہے اور ان کا کہنا تھاکہ گوادر کاشغر روٹ پختونوں کے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :