Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 18:58

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان این اے 246 کے ضمنی الیکشن کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے 2 روزہ دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں تحریک انصاف کے رہنماوَں اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی، عمران خان ائیرپورٹ سے عارف علوی کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آج رات ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات