پاکستان اور چین نے دوستی کی نئی منازل طے کی ہیں، چینی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا، اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کیلئے چین کے وژن کی عکاس ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے دوستی کی نئی منازل طے کی ہیں، چینی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا، اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کیلئے چین کے وژن کی عکاس ہے۔ وہ ہفتہ کو ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے دوران 10ہزار میگاواٹ کے توانائی منصوبوں کے معاہدے طے ہوں گے، چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں پر 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، پاکستان اور چین نے دوستی کی نئی منازل طے کی ہیں۔

چینی صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا نکتہ عروج ہے، چین کے صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کی نئی راہوں کا تعین کرے گا۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا