چین کے صدر کے دورے کی تاریخ کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے چینی باشندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے باعث سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی ہوٹلوں گیسٹ ہاؤسز اور دیگر مقامات پر رہائش پذیر چینی باشندوں کی سخت نگرانی اور سیکیورٹی کریں اور ان کو بغیر سیکیورٹی کے ان کی رہائشگاہوں سے نکلنے نہ دیا جائے اور جو چینی باشندہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرے اس کی فوری اطلاع چینی سفارتخانے کو تحریری طور پر کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :