پشاو ر‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ صوفی محمد کو دہشت گردی کے تمام مقدمات سے بری کر دیا

متعدد مقدمات کو سوات کی عام عدالت میں منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:38

پشاو ر‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ صوفی محمد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ صوفی محمد کیخلاف دہشت گردی کے تمام مقدمات سے بری کر دیا ہے اور متعدد مقدمات کو سوات کی عام عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پشاور کی سنٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صوفی محمد بغاوت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے صوفی محمد کے خلاف لگائے گئے انسداد دہشت گردی کے تمام مقدمات کو ختم کر دیا گیا ہے اور ریاست بغاوت کیس، دھرنا اور کبل تھانہ حملہ کیس سمیت متعدد کیسوں کو سوات کی عام عدالت میں منتقل کر دیا ہے اور صوفی محمد کے خلاف اب کوئی بھی کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :