فیصل آباد‘ عدالت نے تین مجرموں کی سزائے موت کیلئے 21 اپریل کی تاریخ دیدی

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) عدالت کی جانب سے سزائے موت کے 3 مجرمان کو 21 اپریل کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 3 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے تھے جبکہ اس پر عمل درآمد کے لیے انہوں نے21 اپریل کی تاریخ دی ہے۔ یاد رہے سزائے موت پانے والے مجرم نظام الدین نے 1998 ء میں بٹالہ کالونی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ مجرم غلام حسین نے1998 ء میں ہی 3 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم اعظم نے 2007 ء میں 7 افراد کو قتل کیا تھا۔