عام انتخابات میں دھاندلی کی سب سے پہلے آواز پیپلز پارٹی نے لگائی ‘آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آراوز کا الیکشن تھا‘این اے 246انتخاب میں اتحادیوں کو سپورٹ کریں گے

سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی سب سے پہلے آواز پیپلز پارٹی نے لگائی ‘آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آراوز کا الیکشن تھا‘این اے 246انتخاب میں اتحادیوں کو سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ این اے 246میں کوئی اپ سیٹ کی توقع نہیں ہے پیپلز پارٹی این اے 246کے انتخاب میں اپنے اتحادیوں کی سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی سب سے پہلے آواز پیپلز پارٹی نے لگائی اور سابق صدر آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آراوز کا الیکشن تھا۔