سنی تحریک کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق آج بروز اتوار)کو ملک بھر میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پریس کلب کے باہر دوپہر 4 بجے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جس میں قائد ین مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے