ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،24 افراد کے خلاف مقدمات درج،36 افراد گرفتار 12 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 786مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر94 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,18,300 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

24افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر36افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :