شریعت میں کوئی ایسی دلیل نہیں ہے کہ پورے ملک میں ہر موسم میں جمعہ ایک ہی وقت میں پڑھایا جائے‘ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:20

شریعت میں کوئی ایسی دلیل نہیں ہے کہ پورے ملک میں ہر موسم میں جمعہ ایک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ملک بھر میں ڈیڑھ بجے جمعہ پڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت میں کوئی ایسی دلیل نہیں ہے کہ پورے ملک میں اور ہر موسم میں جمعہ ایک ہی وقت میں پڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

رسول اللہﷺ نے گرمیوں کے موسم میں نماز جمعہ اور نماز ظہر ٹھنڈاکر کے پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔سری نگر میں بھارتی فوج کی نہتے مسلمانوں پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ۔ ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لے۔حکومت پاکستان بھارت کے سامنے معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ۔

متعلقہ عنوان :