پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کرنیوالے ملک میں امن نہیں انتشار چاہتے ہیں‘ راغب حسین نعیمی

مسئلہ یمن سے حرمین شریفین کا تحفظ خطرے میں نہیں،حفاظت حرمین شریفین کے نام پر امت کے جذبات سے نہ کھیلاجائے

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کرنیوالے ملک میں امن نہیں انتشار چاہتے ہیں، امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ خلفاء راشدین کی تعلیمات سے انحراف اوربے جامذہبی اختلافات ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کاتحفظ ہرمسلمان کا بنیادی فرض ہے کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عقیدتوں اور محبتوں کاآخری مرکزو محور ہیں۔

مسئلہ یمن سے حرمین شریفین کا تحفظ خطرے میں نہیں،حفاظت حرمین شریفین کے نام پر امت کے جذبات سے نہ کھیلاجائے۔مشرق وسطیٰ میں حالیہ ہونیوالی لڑائی بحیرہ عرب کی اہم بندرگاہوں کے کنٹرول حاصل کرنے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ یمن عرب لیگ اوراوآئی سی کے ہوتے ہوئے حل نہ ہوناایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان،ایران اورترکی یمن بحران حل کے لئے ثالث اورمصالحت کاکردار ادا کریں۔

پاکستان سمیت اسلامی دنیامیں ایک عالمی سازش کے تحت فرقہ وارانہ سوچ کوپروان چڑھایا جارہاہے۔مسلم سکالر زتعمیری سوچ کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یمن کی آڑمیں شیعہ وسنی فسادات کوہوادینے والے امت مسلمہ اور انسانیت کے خیر خواہ نہیں ۔اسلام دشمنوں قوتوں کی ہرناپاک سازش کواتحادکی طاقت سے ناکام بنایا جائے۔مسئلہ یمن کو مسلم ریاستیں بذریعہ سیاست حل کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔مسئلہ یمن پرجانبداری کاراستہ اختیار کیا گیاتوامت مسلمہ میں افتراق کی بنیادبن سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :