خضدار میں تفریحی مقامات کی کوئی کمی نہیں ، متعلقہ محکموں کو تاکید کی ہے کہ وہ تفریحی مقامات پر پانی کے بہاؤ اور وہاں قائم ریسٹ ہاؤسز کی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:13

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاہے کہ خضدار میں تفریحی مقامات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔شہری گرمیوں کے موسم و فارغ اوقات میں بڑی تعداد میں ان تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔ متعلقہ محکموں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ تفریحی مقامات پر قدرتی پانی کے بہاؤ اور وہاں قائم ریسٹ ہاؤسز کی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یہ بات انہوں نے خضدار سے چند کلو میٹرفاصلے پر واقع تفریحی مقام پیروعمر ریسٹ ہاؤس بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر وہاں تفریح کے لئے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے وہاں پانی کے بہاؤ کابھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے پیرو عمر میں قائم بی اینڈ آر کے زیر انتظام بلڈنگ کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اس کی حالت بہتر بنانے کی تاکید کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مختص رقم کو ریسٹ ہاؤسز پر خرچ کرکے تفریح کے لئے آنے والے شہریوں کو انٹر ٹینمنٹ کا اچھا موقع فراہم کردیں ۔اللہ تعالیٰ نے خضدارکو حسین وادیوں و خوبصورت تفریحی مقامات سے نوازا ہے ۔ جہاں قدرتی چشمے کی پانی پاکیزہ وبے حد صحت بخش ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرو عمر۔ مولہ ۔ کرخ۔ سمیت ضلع کے دیگرمقامات تفریحی مقامات و چشموں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ شہری فارغ وقت میں ان تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان تفریحی مقامات کی وقتاً فوقتاًحالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔تاکہ تفریح کے لئے آنے والے افراد کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :