پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتما م ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام (این جی ایس)کے موضوع پر ہفتہ کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر محمد نعیم خان، صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، مردوک یونیورسٹی آسٹریلیا کے تحقیق دان ڈاکٹر محمد ثاقب، فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثاقب نے لائف سائنسز کے مضامین بشمول زراعت، پودوں کی سائنس، صحت عامہ اور جانوروں کی سائنس میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور فوائد پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد نعیم خان نے زراعت کی ترقی کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی سرگرمیوں کو سراہا اور پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے فوائد بیان کئے نیز انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ ایشین سائنسدانوں کو پنجاب یونیورسٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرنی کی دعوت دی۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر حسن مبین عالم نے شرکاء میں شیلڈز اورتعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :