پاکستان جمہوری اتحاد کا اے این پی کے سینئر رہنماسابق سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد نے اے این پی کے سینئر رہنماسابق سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپارٹی کے مرکزی صدرمحمد جمیل،سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم حسرت ،سیکرٹری جنرل راناعاطف حمید،سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین ،فنانس سیکرٹری شکیل احمد،نائب صدر فیاض حسین،ایڈیشنل سیکرٹری احتشام نوید شامی،جنرل سیکرٹری پنجاب رانا محمد ارشاد علی اورحاجی ولی محمد داڑہ نے مرحوم کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدرخان ہوتی کے نام تعزیتی پیغام میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :