حکومت مفاد عامہ کے منصوبوں کو تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کر رہی ہے،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس کے عظیم پراجیکٹ کا جلد افتتاح کیا جا رہا ہے، منصوبہ ٹرانسپورٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، میٹرو بس منصوبہ عوام دوست حکومت کا جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے شاندار تحفہ ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مفاد عامہ کے منصوبوں کو تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کر رہی ہے،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس کے عظیم پراجیکٹ کا جلد افتتاح کیا جا رہا ہے، منصوبہ ٹرانسپورٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، میٹرو بس منصوبہ عوام دوست حکومت کا جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے،میٹرو بس پراجیکٹ لاہور کی طرح راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ بھی فن تعمیر کا اعلی شاہکار ہے۔
وہ ہفتہ کو یہاں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ پرہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس لاہور کے ذریعے روزانہ پونے دو لاکھ شہری سفر کرتے ہیں،اسی طرح راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس کے ذریعے بھی روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سفر کریں گے-میٹرو بس سروس نے لاہور میں شہریوں کو آرام دہ، باکفایت اور برق رفتار سہولیات فراہم کی ہیں- انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس نے شہر لاہور کو نئی شناخت دی ہے- میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریو ں کیلئے بھی بہترین سفری سہولیات کا باعث بنے گی-انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہ امانت انہیں لوٹا رہی ہے-میٹرو بس سروس وسائل عوام پر صرف کرنے کا شاندار فلاحی منصوبہ ہے-راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس سروس کا منصوبہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کا باعث بنے گا-انہوں نے کہا کہ راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس کا منصوبہ عوامی حکومت کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے- پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت خدمت خلق کے ایسے منصوبے جاری رکھے گی- چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی، انسپکٹر جنرل پولیس، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
راولپنڈی سے ویڈیولنک کے ذریعے ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری،ایم این اے ملک ابرار ،چےئرمین سی ڈی اے،آئی جی پولیس اسلام آباد،چیف کمشنر اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.