بابائے مزدور تحریک بشیر احمد بختیار کی 22ویں برسی آج منائی جائیگی

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )بابائے مزدور تحریک و بانی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین بشیر احمد بختیار کی 22ویں برسی (اتوار) کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں تعزیتی تقریات ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیاجائیگاجن میں بابائے مزدور تحریک بشیر احمد خان بختیار کی ٹریڈ یونین اور واپڈا مزدوروں و کارکنوں کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔