سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی اچانک وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

موجودہ حکومت سازش کے تحت پر امن اور محب وطن قوتوں کو افواج پاکستان کے خلاف کررہی ہے  بیان

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل طارق محبوب کی اچانک وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ تمام کانفرنس ، سیمینارز اور تنظیمی سر گرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف بولنے والی سب سے بڑی آواز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ رینجرز کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت سازش کے تحت پر امن اور محب وطن قوتوں کو افواج پاکستان کے خلاف کررہی ہے۔ طارق محبوب کو ما و رائے عدالت قتل کر دیا گیا ہے۔طارق محبوب صدیقی دل کے مریض تھے اور جیل حکام نے انہیں ادویات نہیں دیں ۔طارق محبوب کی شہادت ریاستی جبر و بربریت کی کھلی نشانی ہے۔طارق محبوب کی شہادت نے کراچی آپریشن کو داغدار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :