ایف آئی اے نے برمی باشندے کو پاکستانی بنا کر لانے کے کیس میں ملوث بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے 3 افسران مانگ لئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)ایف آئی اے نے وزارت خارجہ اور داخلہ سے برمی باشندے کو پاکستانی بنا کر لانے کے کیس میں ملوث بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے تین افسران مانگ لئے، افسران کو بلوا کر فوراً ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف آئی اے نے وزارت خارجہ اور داخلہ سے برمی باشندے کو پاکستانی بنا کر لانے کے کیس میں بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے تین افسران مانگ لئے ہیں، جس کیلئے ایف آئی اے نے دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو تحریری احکامات بھی بھجوا دیئے ہیں۔ جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے تین افسران کو فوراً پاکستان بلوا کر حوالے کیا جائے، کیس میں ملوث پاکستان میں موجود تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔