چینی صدر کا دورہ پاکستان تعمیرو ترقی اورخوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، چوہدری گلزار

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:46

رائیونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی رکن چوہدری گلزار گجر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ازلی دوستی ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ اور ہر آزمائش پر پوری اترتی ہے چین پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی میں دل کی گہرائیوں سے مخلص دوست کا کردار ادا کرتاہے چین صدر کا حالیہ دورہ بھی تعمیرو ترقی خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا پی ٹی آئی ملک میں خوشحالی اور امن وامان مخالف پالیسی پر گامز ن ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ناکام ریاست کا لیبل پھاڑ کر کامیاب ریاست بنادی کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن کے لیے بھی کور کمانڈر سے مدد کا مطالبہ معنی خیز ہے پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی سمیت باہمی خدشات کے تمام معاملات پر بھارت کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کو ترجہی دی ہے مقبوضہ کشمیر سری نگر بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ شیلنگ قابل مذمت اور کشمیری رہنماوٴں کی پاکستان سے وابستگی خونی رشتے کا عمل سے پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتاریوں سے پاکستانی عوام میں بھارتی حکمرانوں کے خلاف نفرت اور کشمیریوں کے لیے ہمدردیوں میں اضافہ ہوا ہے وہ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنمامرکزی انجمن تاجران سپریم کونسل کے چیئرمین ہمایوں جاوا کے صاحبزادے شیراز جاوا نے رائیونڈ کے بعد ٹھوکر نیازبیگ جاوابروسٹ شاپ کا افتتاح کی منعقدہ تقریب سے کررہے تھے صوبائی رکن نے فیتہ کا ٹ کر افتتاح کیا اور دعا خیر بھی کی اس موقع پر ن لیگی رہنماوٴں میاں وحید انجم نصیر جاوا چوہدری جاوید اقبال گجر اور عزیزو اقارب کی بھاری تعد ادمود تھی بعد ازاں انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیو ایم کے قائد ہر ماہ اپنا نان ونفقہ بڑھانے کے لیے روٹھ جاتے ہیں دلہا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روٹھی دلہن کو منانے کے دوران منت سماجت اور نان و نفقہ اضافہ کرنے پر مان جائیں گے یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :