احتساب کے بغیر کسی صورت سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر کسی صورت سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی ریاست اور حکومت کا قبلہ درست کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف جدوجہد سے پاکستانی عوام کی دلی تمنا پوری کی ہے پوری قوم 2013ء کے انتخابات کے سلسلے میں پورا سچ منظر عام پر دیکھنا چاہتی ہے عوام چاہتی ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں مینڈیٹ چرانے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو دھاندلی کی جرات نہ ہوسکے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ن لیگ، پی پی کو سب کا آزما چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست خدمت اور عبادت کی سیاست ہے، ملک کے فرسودہ نظا م کے باعث عوام کے گھروں پر فاقوں کے ڈیرے ہیں، تحریک انصاف نے پاکستان کے عام آدمی کو اس کے ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

متعلقہ عنوان :