پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے ‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لئے واضع موقف اپنایا جس طرح جمہوریت کو بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی حمایت کی اسی طرح اب تحریک انصاف کا اسمبلیوں میں واپس آنا جمہوریت کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے جہاں جمہوریت کو خطرہ ہو گا پیپلز پارٹی اس خطرے کے سامنے سینہ سپر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے اب اس کمیشن کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے اگر حکومت پر منظم دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو پھر انہیں جانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :