وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ”ڈان“ گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد کے قتل کی مذمت

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ”ڈان“ گروپ اور پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد کے کراچی میں قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسعود حامد کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :