عوام کی پہلے بھی بے لوث خدمت کی ہے اورآئندہ بھی کریں گے ، پشاور وارڈ نمبر 2 کے امیدوار قمرزمان

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں وارڈ نمبر 2سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ کے عوام کی پہلے بھی بے لوث خدمت کی ہے اورآئندہ بھی خدمت کریں گے ،کنٹونمنٹ کے عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور اکردار اداکروں گا۔

ان خیالات کا ظہار گزشتہ روزبڑی لال کرتی ،چھوٹی لال کرتی ،شاہین کیمپ اور عسکری 5میں الیکشن کے سلسلے میں کانرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کثیر تعدادمیں علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر علاقے کے عوام نے قمرزمان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ 25اپریل کو ہونیواکے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقہ وارڈ 2کے امیدوار قمرزما ن کاکہناتھا کہ عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ بحیثیت کھلاڑی پاکستان کو پہچان دیا جبکہ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزکے طور پشاور،مردان،کوہاٹ،چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پیسکو میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جسکے باعث شہریوں کے مشکلات میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :