پشاور،ایڈیشنل سیشن جج نے گرفتار دو بھائیوں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پشاور کی مقامی عدالت نے قتل و اقدام قتل کے الزام میں گرفتار دو بھائی ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج پشاور رفعت عامر کی عدالت نے دو ملزمان بھائیوں واحد شاہ اور اسلام شاہ ساکنا ن پھندو کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی استغا ثہ کے وکیل محمد انعام خان یوسف زئی نے مقدمے میں پیروی کی ملزمان کے خلاف استغاثہ کے مطابق 8ستمبر2012کو رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اسماعیل شاہ کو قتل اور نعیم کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

متعلقہ عنوان :