گوجرانوالہ نجی ہسپتال میں علاج کے دوران بچہ تبدیل کئے جانے کا انکشاف

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:10

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)گوجرانوالہ میں نجی ہسپتال کے عملے کی جانب سے علاج کے دوران بچہ تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ والدین نے الزا م لگایا کہ دو روز قبل بیٹا پیدا ہوا طبیعت خراب ہونے پرگھر سے واپس ہسپتال لائے توہسپتال عملے نے بچہ بدل دیا۔