پشاور میں پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کرلیا

چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:10

پشاور/چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پشاور میں پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کرلیا جبکہ چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں پولیس نے رنگ روڈ پر اچینی کے مقام پر موٹرسائیکل سواروں کو روکا جن کے قبضے تین کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا۔پولیس نے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔دہشتگرد بارودی مواد تخریب کاری کیلئے لے جارہے تھے۔دوسری جانب چارسدہ کے علاقے بیلہ کورونہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔مثل خان امریکی قونصل خانے پرتعینات اور چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :