پاکستان کا افغانستان میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ کی کوئی بھی صفائی پیش نہیں کی جاسکتی ہے ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان نے افغانستان میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ کی کوئی بھی صفائی پیش نہیں کی جاسکتی ہے ہفتہ کو دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جلال آباد میں دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے جس میں بہت سی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بے گناہ شہریوں پر ایسے بزدلانہ حملوں کی کوئی بھی صفائی پیش نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔