چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن لیوڈونگ فو کی قیادت میں 13رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وزارت ریلوے کی وفاقی سیکرٹری پروین آغا نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا ریلوے کیرج فیکٹری میں نئی بوگیوں کی تیاری اور پرانی کی مرمت کیلئے فیکٹری میں جدید طرز کی مشینری نصب کی گئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چائنہ نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کا 13 رکنی وفد چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن لیوڈونگ فو کی قیادت میں 5 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزارت ریلوے کی وفاقی سیکرٹری پروین آغا نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں جنرل مینجر اسد احسان نے وفد کو کیرج فیکٹری کے کام سے متعلق بریفنگ دی۔

وفد کو بتایا گیا کہ ریلوے کیرج فیکٹری میں نئی بوگیوں کی تیاری اور پرانی کی مرمت کیلئے فیکٹری میں جدید طرز کی مشینری نصب کی گئی ہے۔ چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیوڈونگ فو نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریلویز کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ چین کی نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن کا یہ 13 رکنی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران حویلیاں اور لاہور بھی جائیگا جہاں وہ ریلوے حکام سے ملاقاتوں کے دوران تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور موجودہ تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

وزارت ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ وفد پیر کو یہاں وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ریلوے پروین آغا سے بھی ملاقاتیں کرے گا اور پاک چین ریلوے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تعاون کے مختلف اہم نوعیت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :