Live Updates

پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ،صوبائی الیکشن کمشن ، کور کمانڈر لاہور اور اسٹیشن کمانڈر کو خط ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان کی طرف سے ارسال کردہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2013ء میں ہونیوالے عام انتخابات میں بھی کینٹ کے مذکورہ حلقے میں دھاندلی ہوئی اور مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس لئے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات کے موقع پر رینجرز کو ذمہ داری سونپی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات