ماہ رجب کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ، مفتی منیب الرحمن

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)ماہ رجب کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار19اپریل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ ماہِ رجب المرجب1436کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس اتوار19اپریل کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر0300-9285203 , 0300-9244269 , 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403 رابطہ قائم کریں