حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی مفتی اعظم پولینڈ سے ملاقات

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی اعظم پولینڈ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں عالم اسلام کی صورتحال اور یورپ میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی اعظم پولینڈ کو پاکستان دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد پولینڈ کے علماء کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پولینڈ کے علماء اور مسلم نوجوانوں کی تربیت کیلئے پاکستان علماء کونسل تیار ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مفتی اعظم پولینڈ نے کہا کہ تربیتی عمل سے مسلمانوں کو اپنے اعمال کی اصلاح میں مدد ملے گی۔ملاقات میں مولانا حافظ محمد امجد بھی موجود تھے۔