سعودی عرب پر عالمی دہشتگرد تنظیم اور اسکے سربراہ کی طرف سے حملوں کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں ‘ حافظ طاہر محمود اشرفی

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سعودی عرب پر ایک عالمی دہشتگرد تنظیم اور اسکے سربراہ کی طرف سے حملوں کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں ، حکومت پاکستان شام میں جاکر ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ ملکر لڑنے والے پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کروائے،وہ کونسی قوتیں ہیں جو پاکستانی نوجوانوں کو شام میں مسلمانوں کے قتل عالم کیلئے بھیج رہی ہیں ان کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے 24اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی تحفظ حرمین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا ایوب صفدر،مولانا طارق مدنی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مفتی وحید احمد ،قاری خلیل احمد سراج،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا عبد الحمید صابری، مولانا نعمان حاشر ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی تشدد کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔یمن کے باغیوں کیخلاف سعودی عرب اور عرب دنیا کے اقدامات کو شیعہ سنی مسئلہ بنانا قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب سے تعاون کرنا اور یمن کے معاملے کو دیکھنا ایک درست سمت قدم ہے۔اجلاس میں 24اپریل کو ہونے والی تحفظ حرمین کانفرنس کی کے انتظامات کیلئے مولانا زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :