وینچر دی ایڈوینچر سپورٹس میں چترال ٹائیگرز نے کلاش الیون کو شکست دیدی

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام وینچر دی ایڈوینچر پروگرام کے سلسلے میں کلاش فیسٹول میں شریک خیبرپختونخوا ڈیلی گیشن کے اعزاز میں کرکٹ میچ کا انعقادکیاگیا،جس میں چترال ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدکلاش الیون کو دو وکٹوں سیشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین ، پاک یوتھ ویلفیئر آگنائزیشن کے چیئر مین عمیر جمال ، صدر مبشر اسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

کلاش گراؤنڈ پر منعقدہ نمائشی میچ میں چترال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے کلاش الیون کو کھیلنے کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ بیس اوورز میں 126 رنز بنائے جس میں عماد 37 ، عمران27 اور فواد 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، چترال کی طرف سے اعجاز ، عرفان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں چترال ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔

یوسف 44 ، فہد 35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ کلاش کی طرف سے اختشام اور عبدالله نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس طرح چترال ٹائیگرز نے میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ، واضح رہے کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام اور پاک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے کلاش فیسٹول میں خیبرپختونخوا کی تیس رکنی ڈیلی گیشن شرکت کررہا ہے ۔