خواتین سپورٹس گالا2015 پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:37

خواتین سپورٹس گالا2015 پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) خواتین سپورٹس گالا2015 رنگا رنگ اور پروقار تقریب میں اختتام پذیر، فرنٹیئر کالج فار ویمن پشاور نے میلہ لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ویمن سپورٹس اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے زیر اہتمام جاری خواتین سپورٹس گالا کے 9 ایونٹس کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے لالہ رفیق ایرینا میں منعقد ہوئی اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی مہمان خصوصی تھے ‘تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت لیڈی گرفتھ ہائی سکول کی علیشباہ نے حاصل کی ‘جس کے بعد بینڈ ‘پی ٹی ڈسپلے کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں کمپری ہینسو اور سول کالونی کی طالبات نے حصہ لیا اس کے ساتھ ملی نغمے‘ویلکم سانگ اور دیگر آئٹم بھی پیش کئے گئے جن کوسراہا گیا نو ایونٹس میں نو ٹیموں نے حصہ لیا جن میں یونیورسٹی ٹاؤن‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیگم شہاب الدین ‘لیڈی گرفتھ‘کمپری ہینسو ‘میاں گجر ‘باچا خان کالج ‘وڈپگہ‘سول کوارٹرز اور لنڈی ارباب کی ٹیمیں شامل تھیں‘نتائج کے مطابق ایتھلیٹکس میں فرنٹیئر کالج پشاور نے اکیس پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی ‘میاں گجر کی ٹیم بیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ایف ای ایف نحقی کی ٹیم گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ‘راؤنڈر کے مقابلوں میں جی جی ایچ ایس میاں گجر کی ٹیم نے پہلی اور وڈپگہ نے دوسری پوزیشن حاصل یک ‘ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے پہلی اور بیگم شہاب الدین سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی نیٹ بال کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج پشاور نے پہلی اور باچا خان کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھرو بال کے مقابلوں میں کمپری ہینسو نے پہلی جبکہ یونیورسٹی ٹاؤن سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘ہینڈ بال کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج پشاور نے پہلی جبکہ چمکنی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘والی بال کا ٹائٹل بھی فرنٹیئر کالج گرین ٹیم کے نام رہا ‘سول کوارٹرز کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی‘ہائر ایجوکیشن اور ایلیمینٹری کے درمیان مقابلوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 32 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور ایلیمینٹری نے 21 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں چار سو میٹر میں فرنٹیئر کالج کی عروج نے پہلی ‘ایف ای ایف نحقی کی ریما نے دوسری جبکہ فرنٹیئر کالج پشاور کی صائمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘دو سو میٹر میں فرنٹیئر کالج پشاور کی صائمہ نے پہلی ‘جامعہ کی حمیرا نے دوسری جبکہ میاں گجر کی سعدیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘سو میٹر ریس میں فرنٹیئر کالج پشاور کی صائمہ نے پہلی ‘میاں گجر کی سعدیہ نے دوسری جبکہ ایف ای ایف نحقی کی ریمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس طرح صائمہ کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا ‘جیولن تھرو میں لیڈی گرفتھ کی عائشہ نے پہلی ‘ایف ای ایف کی حلیمہ نے دوسری جبکہ چمکنی کی حمیرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں میاں گجر کی ثمینہ نے پہلی ‘سعدیہ نے دوسری جبکہ لیڈی گرفتھ کی کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں میاں گجر کی ہاجرہ نے پہلی ‘ایف ای ایف نحقی کی حلیمہ نے دوسری جبکہ سمیرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ڈسکس تھرو میں فرنٹیئر کالج پشاور کی عروج نے پہلی ‘میاں گجر کی ثمینہ نے دوسری جبکہ وڈپگہ کی آمنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آخر میں سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ‘میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔