قومی ٹیم میں موجود نئے کھلاڑیوں کو اہلیت ثابت کرنے کا پورا موقع دینا چاہیے: مصباح الحق

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:36

قومی ٹیم میں موجود نئے کھلاڑیوں کو اہلیت ثابت کرنے کا پورا موقع دینا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا جانا چاہیئے، نئے کھلاڑیوں کو ردھم میں آنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے پورا موقع دیا جائے۔ کھلاڑیوں کو ردھم میں آنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے جو نئے کھلاڑیوں کو ملنا چاہیے تاکہ وہ ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کا ٹیم میں کردار تھوڑا تبدیل کرنا پڑے گا۔ دوسرا سپیشلسٹ کو ٹیم میں واپسی پر ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔