واپڈاکے سالانہ سپورٹس فیسٹیول برائے2013-14کی تقریبِ تقسیمِ انعامات

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:32

واپڈاکے سالانہ سپورٹس فیسٹیول برائے2013-14کی تقریبِ تقسیمِ انعامات

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)واپڈاکے سالانہ سپورٹس فیسٹیول برائے2013-14کی تقریبِ تقسیمِ انعامات واپڈاسپورٹس بورڈکے زیر احتمام واپڈاہاؤس آڈیٹوریم میں منعقد ہو ئی۔ اس تقریب میں چئیرمین واپڈاظفرمحمودنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان نے چئیرمین واپڈاجناب ظفرمحمودسے ونر ٹرافی وصول کی۔چئیرمین واپڈانے اپنے خطاب میں ان مقابلوں میں حصہ لینے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔