سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:13

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل طارق محبوب کی اچانک وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ تمام کانفرنس ، سیمینارز اور تنظیمی سر گرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ طارق محبوب صدیقی دل کے مریض تھے اور جیل حکام نے انہیں ادویات نہیں دیں ۔طارق محبوب کی شہادت ریاستی جبر و بربریت کی کھلی نشانی ہے۔طارق محبوب کی شہادت نے کراچی آپریشن کو داغدار کر دیا ہے۔