پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا (ن) لیگی حکومت کا اولین مشن ہے ، حکومت عوامی مفادات کی حامل پالیسیوں کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و بقاء کے منصوبوں پر ٹھوس بنیادوں پر عمل پیرا ہے ، مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کسی طرح بھی عوامی خدمت کے ذمرے میں نہیں آتے ، وہ حکومت کے ہر اقدام کو دھاندلی قرار دینا کا ثواب سمجھتے ہیں ،

گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا استحکام پاکستان ریلی سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:13

سانگلہ ہل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا (ن) لیگی حکومت کا اولین مشن ہے ، حکومت عوامی مفادات کی حامل پالیسیوں کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و بقاء کے منصوبوں پر ٹھوس بنیادوں پر عمل پیرا ہے ، مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کسی طرح بھی عوامی خدمت کے ذمرے میں نہیں آتے ، وہ حکومت کے ہر اقدام کو دھاندلی قرار دینا کا ثواب سمجھتے ہیں ، وہ 18 اپریل کو سانگلہ ہل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔

استحکام پاکستان ریلی کی قیادت چوہدری امتیاز احمد کاہلوں صدر (ن) یوتھ ونگ ضلع ننکانہ و سابقہ امید وار صوبائی اسمبلی نے کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے محلہ احمد آباد سے شروع ہوکر شہر بھر کا چکر لگاتے ہوئے چوہدری برجیس طاہر گورنر گلگت بلتستان کے ڈیرے پر اختتام پذیر کیا ۔ چوہدری برجیس طاہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکاء ریلی کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے چوہدری برجیس طاہر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے علاقے میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا کیا اور چوہدری برجیس طاہر کی عوامی و سیاسی خدمات اور اعلیٰ کردار پر خراج تحسین پیش کیا ۔ یاد رہے کہ 2013 ء میں امتیاز احمد کاہلوں نے چوہدری برجیس طاہر کے گروپ کے مقابلہ میں انتخاب لڑا تھا ، اس پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر پھیل گئی اور سانگلہ ہل ستی میں میلہ کا سماں پیدا ہوگیا ۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے امتیاز احمد کاہلوں کو بیٹا کہہ کر گلے لگا لیا ۔

متعلقہ عنوان :